Browse By

ڈھلتی شام

 کہتے ہیں غروب آفتاب کا منظر بہت دلفریب ہوتا ہے۔ عجیب بات ہے کہ میرا اس “وقت ” اور اس “لفظ ” سی سواےخوف اور افسردگی کے اور کوئی تعلق نہیں۔ میرے لئے ڈھلتی شام کا مطلب  اختتام ہے۔ دراصل یہ کسی وقت کا نہیں بلکے ایک احساس کا نام ہے۔ بہت گہرا احساس، سب کچھ ختم ہونے کا احساس، زوال کا احساس،  کسی حسین سفر کے اختتام کا احساس، کسی خوبصورت لمحے کے چھوٹ جانے کا احساس، کسی اپنے کو کھونے کا احساس۔  جیسے غروب آفتاب خوبصورت دن کے اختتام کا احساس دیتا ہے۔

ڈھلتا سورج تو پھر بھی ایک پیغام چھوڑ جاتا ہے۔ روشن صبح کا پیغام، نیا دن،  نئی امیدیں ، نئی کرنین، ایک نۓ کل کا پیغام۔ لیکن ڈھلتی شام تو کسی روشنی کی امید کی پابند نہیں۔ یہ شام کب تلک رہے گیاس شام کی صبح کب ہوگی اورہوگی بھی کے نہیں۔ ان سوالات کے ہمراہ ہمیں چھوڑ جاتی ہے۔

غروب آفتاب کے منظر سے لطف اندوزضرور ہوں لیکن ڈھلتی شام کا وہ احساس اپنے دل میں اترنے نہ دیں۔ کیونکہ ڈھلتا سورج  تو ایک بہت خوبصورت صبح میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ لیکن ڈھلتی شام کا وہ احساس  آپ کے دل میں بسیرا کر لیتا ہے۔۔۔!

 

سورج تو روز ہے ڈھلتا ہے، بس زندگی کی شامیں نہیں ڈھلنی چاہییں ۔